پنجاب ہائی وے پٹرول کے 262 ملازمین میں 8لاکھ روپے انعام تقسیم

پنجاب ہائی وے پٹرول کے 262 ملازمین میں 8لاکھ روپے انعام تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر ) آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول امجد جاوید سلیمی نے سی پی او میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران کشور اور تمام ریجنل ایس پی صاحبان اور ضلعی ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 262ملازمین میں 8لاکھ روپے انعام تقسیم کیا گیا۔ جن میں 31ملازمین ریورائن پوسٹوں اور 39انٹرپراونشنل بارڈر چیک پوسٹس کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
انعامات ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی نے تقسیم کیے۔ انعامات پانے والوں میں ڈی ایس پی فاروق ہنڈل، عظمت کامران، رفیق احمد، انسپکٹر اقبال کاظمی اور مظہر فرید کو بیس بیس ہزار جبکہ 5بہترین پوسٹ انچارج محمد کاشف، عرفان، ارشد علی، آصف ندیم اور صداقت علی کو بیس بیس ہزار انعام دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -