کچہریوں کے سمری کلر کوں ریڈ رز ، اہلمدوں اور نائب قاصدوں کے باہمی تبادلے

کچہریوں کے سمری کلر کوں ریڈ رز ، اہلمدوں اور نائب قاصدوں کے باہمی تبادلے

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نے سمری چالانوں کی مد میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بنیاد پر کچہریوں کے سمری کلرکوں ، ریڈرز، اہلمدوں اور نائب قاصدوں کے باہمی تبادلے کر دیئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سیشن جج نے کرپشن کی شکایات ملنے پر مذکورہ ملازمین کو کام سے روک دیا تھا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود کے سمری کلرک عابد محمود کو ایڈیشنل سیشن جج عباد الحق کی عدالت تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عباد الحق کے اہلمد محمد عرفان کو ضلع کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود کی عدالت تبدیل کر دیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اختر لوہان کے سمری کلرک امینداب سیموئل ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد کی عدالت تعینات کیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد کے اہلمد دانش طارق کو ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اختر لوہان کی عدالت تبدیل کیا گیا ہے، ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عظیم بٹ کے سمری کلرک احسان الرحمن کو انجم سول جج اقصی غضنفر کے اہلمد کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ سول جج اقصی غضنفر کے اہلمد محسن علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عظیم بٹ کی عدالت تبدیل کر دیا گیا ہے، ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر کے سمری کلرک ارشاد حنیف کو سول جج کلیم اسلم اعوان کا اہلمد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سپیشل جج رینٹ کلیم اسلم اعوان کے اہلمد شہزاد احمد کو ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر کا اہلمد تعینات کیا گیا ہے، ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ کے سمری کلرک عبدالجبار کو گارڈین جج عمر فاروق وڑائچ کا اہلمد تعینات کیا گیا ہے جبکہ گارڈین جج عمر فاروق وڑائچ کے اہلمد شفیق الحسن جوڈیشل مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ کی عدالت تبدیل کیا گیا ہے، ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد سمری کلرک محمد وقاص کو فیملی جج صوبیہ شاہنواز کا اہلمد اور فیملی جج صوبیہ شاہنواز کے اہلمد فرید حسین کو ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد کی عدالت تبدیل کیا گیا ہے، ماڈل ٹاون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر کے سمری کلرک رانا امین کو ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال کا اہلمد جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال کے اہلمد محمد احسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر کی عدالت تبدیل کیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون کچہری وسیم وارث کے سمری کلرک نعیم اختر کو جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر کی عدالت جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن حامد الرحمن ناصر کے سمری کلرک یاسر اختر کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم وارث کی عدالت تعینات کیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد کے سمری کلرک حافظ عتیق الرحمن کو ایڈیشنل سیشن جج شاہد بیگ کا اہلمد جبکہ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بیگ کے اہلمد ذیشان محبوب کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد کی عدالت تبدیل کیا گیا ہے، کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن کے سمری کلرک ابوبکر کو ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کا اہلمد جبکہ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کے اہلمد ندیم اشرف کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن کی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے، کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے سمری کلرک آصف بن خالد کو سول جج اسد اللہ صدیقی کی عدالت تبدیل کر دیا گیا ہے، سول جج اسد اللہ صدیقی کے اہلمد محمد اشفاق جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کی عدالت تعینات کیا گیا ہے، کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے سمری کلرک غضنفر حسین کو سول جج حفیظ الرحمن کا اہلمد تعینات کیا گیا ہے جبکہ سول جج حفیظ الرحمن کے اہلمد نعیم جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت تبدیل کیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے سمری کلرک حافظ تنویر کو فیملی جج امتیاز ہنجرا کا اہلمد تعینات کیا گیا ہے، سول جج فہیم احمد شاہ کے ریڈر مظہر حسین شاہ کو سول جج محمد امجد کی عدالت تعینات کیا گیا ہے جبکہ سول جج محمد امجد کے ریڈر محمد اکرم کو سول جج فہیم احمد شاہ کی عدالت تبدیل کر دیا گیا ہے ، سپیشل مجسٹریٹ ریلوے کے ریڈر جاوید خورشید کو سیشن کورٹ میں خالی عدالت نمبر تیرہ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ عظیم بٹ کے ریڈر توصیف اکرم کو سپیشل مجسٹریٹ ریلوے کی عدالت تبدیل کر دیا گیا ہے، سول عدالت نمبر 16 کے ریڈر افضل ضیاء کو جوڈیشل مجسٹریٹ عظیم بٹ کی عدالت تعینات کیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد کے اہلمد شاہد عمران سول کو کورٹ نمبر 28 اور ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم میاں کے نائب قاصد رضوان منشاء کو ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی کے نائب قاصد عمران اختر ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم میاں کی عدالت تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی