سیشن جج عابدحسین قریشی نے مرحوم ملازمین کے ورثا میں چیک تقسیم کئے

سیشن جج عابدحسین قریشی نے مرحوم ملازمین کے ورثا میں چیک تقسیم کئے

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری ویلفیئرسٹاف کی تقریب منعقدہوئی جس میں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابدحسین قریشی نے سیشن عدالت کے فوت ہوجانے والے 3ملازمین کے ورثا کو 30،30ہزارروپے کے چیک تقسیم کئے۔سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری ویلفیئرسٹاف کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سیشن کورٹ کے 3ملازمین اویس الحسن، فریادعلی اور ندیم کے ورثا کو چیک دیئے گئے یہ چیک دینے کے لیے خصوصی طور پر سیشن جج کو مدعو کیا گیا تھا ،سیشن جج نے مرحوم کے ورثا کو 30،30ہزار روپے کے چیک دیئے، اس موقع پر سیشن جج نے مرحوم کے ورثا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے بچوں کو سیشن کورٹ ملازمت دیں گے۔ ایک ملازم عبدالمجید کے بیٹے کو ملازم رکھ لیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ویلفیئرسٹاف عبدالملک بھٹی نے سیشن جج کا اپنے تمام ساتھیوں کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی