چالان پیش نہ کرنے پرتھانہ ساندہ کے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن طلب

چالان پیش نہ کرنے پرتھانہ ساندہ کے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) عدالت نے ڈکیتی اور چوری کے 15مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پر تھانہ ساندہ کے ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کو 17جون کو وضاحت سمیت طلب کر لیاہے۔ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی کی جانب سے ایس ایچ او ساندہ تیمور ملک اور انچارج انویسٹی گیشن صابر علی کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تھانہ ساندہ میں جنوری سے اپریل تک کے مہینوں میں چوری و ڈکیتی کے 15مقدمات درج ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -