ارجنٹائنی فٹبالر کا حریف کھلاڑیوں کو سوئیاں چبھونے کا اعتراف

ارجنٹائنی فٹبالر کا حریف کھلاڑیوں کو سوئیاں چبھونے کا اعتراف

بیونس آئرس(نیٹ نیوز)ارجنٹائنی فٹبالر نے میچ کے دوران حریف کھلاڑیوں کو سوئیاں چبھونے کا اعتراف کرلیا۔لوئر ڈویڑن کے کلب اسپورٹ پیسیفیکو کے دفاعی کھلاڑی فیڈریکو الینڈے نے ریڈیو انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے حریف کلب اسٹوڈینٹس کے اسٹرائیکر جان اوٹیرو کو کئی مرتبہ سوئی چبھوئی اور بالکل بے بس کر دیا۔ فیڈریکو الینڈے نے کہا کہ بڑے کلبز کے خلاف کامیابی کیلئے آپ کو خلاف ضابطہ کھیل پیش کرنا پڑتا ہے اور جیتنے کیلیے چالاکی دکھانا پڑتی ہے۔پیسیفیکو کے صدر ہیکٹر مونکاڈا نے اپنے کلب کے کھلاڑی کی اس نامناسب حرکت پر فیڈریکو الینڈے کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس اقدام سے سخت مایوسی ہوئی، جس کے نتیجے میں ٹیم کی تمام کوششوں پر پانی پھر گیا۔واضح رہے کہ پیسیفیکو نے اسٹوڈینٹس کو 3۔2 سے اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی