ورلڈ کپ کوالیفانگ، ہالینڈ نے پاکستان کو4-0سے ہرا دیا
لندن (سپورٹس رپورٹر )اگلے سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفانگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو4-0سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی ۔ اولمپک پارک لندن میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں ہالینڈ کے برنک مین نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ کھیل کے 11ویں منٹ میں ہالینڈکو پنلٹی کارنر ملا لیکن لگائی گئی ہٹ باہر چلی گئی۔دوسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں دلبر نے گول کرنے کا موقع ضائع کر دیا چار منٹ بعد ہالینڈ نے پری جوسر مرکو نے گول ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری دو صفر کر دی ایک منٹ بعد اعجاز احمد نے گول کرنے کا ایک اوپن موقع پھر ضائع کر دیا۔ دوسرے کوارٹر کے 13ویں منٹ میں ہالینڈ کو کھیل کا دوسرا پنلٹی کارنر ملا لیکن لگائی گئی ہٹ پول سے باہر چلی گئی۔دوسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم دو گول کے خسارے میں تھی۔تیسرے کوارٹر کے دسویں منٹ میں ہالینڈ نے لگا تار دو پنلٹی کارنر حاصل کئے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں بھی گول کرنے کا ایک موقع ضائع کیا۔ ہالینڈ نے تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں کھیل کا 5واں پنلٹی کارنر حاصل کیا جس پر ویر ڈن منک نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری تین صفر کر دی۔چوتھے کوارٹر کے دوسرے منٹ میں ہالینڈ نے میچ کا چھٹا پنلٹی کارنر حاصل کی لیکن پاکستانی گول کیپر نے بڑی عمدگی سے لگائی گئی ہٹ کو روکا۔لین شور مین نے چوتھے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں عمدہ فیلڈ گول کر کے میچ کا رزلٹ چار صفر کر دیا۔ ارجنٹائن نے کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے خسارے میں جانے کے باوجود ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔