عمر اکمل کو قومی ٹیم کو مبارک بادمہنگی پڑ گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف تاریخ فتح حاصل کرنے پر پاکستان کو ٹویٹر پر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا۔ صارفین نے عمر اکمل کے پیغام جاری کرنے پر ایسے ایسے مزاحیہ رد عمل دیے کہ ٹویٹر پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ایک صارف کا کہناتھا کہ ’جانی سارا کریڈٹ آپ کو جاتاہے کیونکہ نہ تو آپ گندے کام کرتے پکڑے جاتے ،نہ ٹیم سے باہر ہوتے اور نہ ہم آج فائنل میں ہوتے۔
‘۔اس طرح کے کئی دیگر پیغامات بھی دیکھنے میں آ ئے تاہم دوسری جانب عمر اکمل کے مداحوں نے بھی انہیں خوب حوصلہ دیا اور انہیں دوبارہ سے اچھی پرفارمنس کے ذریعے ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کرنے کیلئے کہا ۔