پچ ٹھیک تھی ،پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا،کمار سنگا کارا

پچ ٹھیک تھی ،پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا،کمار سنگا کارا

کارڈیف (سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے سابق کپتان اور کھلاڑی کمار سنگا کارا نے کہاہے کہ کارڈیف میں گراؤنڈ کی پچ کے ساتھ کچھ غلط نہیں تھا۔کمار سنگاکارا نے پاکستان کی انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست پر تجزیہ کرتے ہوئے کہاکہ کارڈیف میں گراؤنڈ کی پچ کے ساتھ کچھ غلط نہیں تھا ،پاکستان ٹیم نے بہتر حکمت عملی اپنائی اور بہتر کھیل پیش کیا۔پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف جامع جیت حاصل کی۔واضح رہے کہ انگلش کپتان نے کہا تھاکہ انہیں گراؤنڈ کی کنڈیشن سمجھ نہیں آئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی