بھارت کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان

بھارت کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ریشبھ پانٹ اور کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ روہت شرما اور جسپریت بمرا کو ڈراپ کر دیا گیا۔ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی ختم ہونے کے فوراً بعدویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھون، ریشبھ پانٹ، اجنکیا راہانے، مہندرا سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، کیدر یاداو، ہرڈک پانڈیا، ایشون، روندرا جدیجہ، محمد شامی، اومیش یاداو، بھنشور کمار، کلدیپ یادیو اور دنیش کارتھک پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی