چین میں ننھے بچوں کے گھٹنوں کے بَل دوڑنے کا منفرد مقابلہ منعقد

چین میں ننھے بچوں کے گھٹنوں کے بَل دوڑنے کا منفرد مقابلہ منعقد

بیجنگ (اے پی پی) چین میں ننھے بچوں کے گھٹنوں کے بَل دوڑنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شہر چنگڈاومیں ننھے بچوں کے درمیان گھٹنوں کے بَل دوڑنے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں2 سو سے زیادہ ننھے بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور اس ریس میں معصوم بچوں نے تیزی سے گھٹنوں کے بَل دوڑتے ہوئے اپنی معصوم حرکتوں سے بھی حاظرین کو محظوظ کیا۔

ریس شروع ہو تے ہی جہاں والدین اپنے بچوں کو ریسنگ ٹریک پر ان کے پسندیدہ کھلو نوں ، موبائل اور چاکلیٹس دکھا کر تیز رفتار ی سے گھٹنے کے بَل چلنے پر اکساتے نظر آئے وہیں کچھ والدین خود بھی بچوں کے ساتھ بچے بنے ان کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیئے۔

مزید : عالمی منظر