ہنگامی حالات کے اختیارات کو دہشتگرد تنظیموں کیخلاف استعمال کیا گیا،ترک صدر

ہنگامی حالات کے اختیارات کو دہشتگرد تنظیموں کیخلاف استعمال کیا گیا،ترک صدر

انقرہ(اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کے اختیارات کو صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنڈار مری کمان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد اعلان کیے جانے والے ہنگامی حالات کے اختیارات کو صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کی زندگی ہنگامی حالات سے متاثر نہیں ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے سے کاتو، بست لر دیرے سی اور جوڈی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام اس وقت نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں جسے کھبی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف جدوجہد میں جنڈارمری اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے۔ جنڈارمری انتہائی جراتمندی اور دلیری کیساتھ دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہے۔

ہمیں کامیابیوں کو بڑھاتے ہوئے جدو جہد کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید : عالمی منظر