نائجر میں بارش سے مکانات منہدم ہونے سے 9 بچے ہلاک

نائجر میں بارش سے مکانات منہدم ہونے سے 9 بچے ہلاک

نیامی(اے پی پی) نائجر میں مکان منہدم ہونے کے نتیجہ میں 9 بچے ہلاک ہو گئے۔ نائجر کے خبر رساں ادارے نے سیکریٹری جنرل لوکل اتھارٹی کی جانب سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت نیامی سمیت نواحی علاقوں میں گزشتہ 5 روز سے ہونے والے بارش نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث سیلابی پانی شہر کی مارکیٹ سمیت کئی علاقوں میں کھڑا ہو گیا ہے ۔ شدید بارش کی وجہ سے نیامی مختلف علاقوں میں مکانات منہدم ہونے سے 9 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نائجر بھر میں مون سون کا موسم شروع ہو گیا ہے ۔

اور بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید : عالمی منظر