جاپان میں بلو فِن ٹْونا مچھلی کی مکمل افزائش کا آغاز

جاپان میں بلو فِن ٹْونا مچھلی کی مکمل افزائش کا آغاز

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں بلو فِن ٹْونا کی مکمل افزائش کا آغاز کردیا گیا۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی یونیورسٹی میں بلو فِن ٹْونا مچھلی کی افزائش کے لئے فارم کو فعال کر دیا گیا ہے ۔ محققین 15 سال قبل، دْنیا میں پہلی مرتبہ فارم میں انڈوں سے بلوغت تک مچھلی کی افزائش میں کامیاب ہوئے تھے۔ ٹیم کی قیادت کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ جنہوں نے 32 سال بلو فِن ٹْونا مچھلی کی افزائش کے لئے تحقیق پر صرف کیے ہیں اور ہمارا یہ پروگرام اس معروف مچھلی کے فارم میں مکمل افزائش کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے ۔

انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم بلو فِن ٹْونا مچھلی کی نایاب نسل کو بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ضرورت سے زیادہ شکار بلوفِن ٹْونا کی نسل دْنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر