کولمبیئن ریڈ کراس کا نیک اقدام، فیس بک پر بلڈ بینک قائم کردیا

کولمبیئن ریڈ کراس کا نیک اقدام، فیس بک پر بلڈ بینک قائم کردیا

بگوٹا(اے پی پی) کولمبیا کی ریڈ کراس نے ملک میں خون کے عطیات میں اضافے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلیے فیس بک کا سہارا لیتے ہوئے ایک بلڈ بینک قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خون کے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ریڈ کراس نے اس بات کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نئے فیصلے کا مقصد خون کے عطیات دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ یہ ایک مقدس فریضہ ہے۔ کولمبیئن ریڈ کراس کے رابطہ افسر ہْوان گیبریئل کوبیلاس نے بتایا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ فیس بک کے خالق مارک زوکر برگ ہماری اس کوشش کو کتنا فائدہ پہنچاتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر