ہوائی جہازوں میں جاپانی ساختہ بیت الخلاء کی مانگ عروج پر

ہوائی جہازوں میں جاپانی ساختہ بیت الخلاء کی مانگ عروج پر

ٹوکیو (اے پی پی)ہوائی جہازوں میں جاپانی ساختہ بیت الخلاء کی مانگ عروج پر پہنچ گئی۔ جاپان کے میڈیا کے مطابق دْنیا بھر میں جہازوں میں نصب کیے جانے والے ٹائلٹس کا نصف جاپان کی ایک کمپنی تیار کرتی ہے۔ جہاز ساز کمپنیاں اسے ایک ’’جاپانی معجزے‘‘ کے طور پر مانتی ہیں۔ کمپنی ترجمان کاکہنا ہے کہ ہمارا یہ پروگرام ایسی ہی چھوٹی مگر آرام دہ جگہوں کی تخلیق انجنیئروں کی ان تھک کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی کمپنی کے پاس ہوائی جہازوں میں جاپانی ساختہ بیت الخلاء بنانے کے ہزاروں آڈرز پر کام کیا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر