امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شام منتقل کر دیئے

امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شام منتقل کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمان(آن لائن)اردن کے انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی بھاری کھیپ جنوبی شام میں اردن اور عراق کی سرحد پر واقع التنف شہر منتقل کردی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بڑی تعداد میں راکٹ لانچر ٹرکوں پر لاد کر اردن سے شامل منتقل کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی شام میں تنصیب کا مقصد خطے میں امریکی دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے جدید ترین اور سریع الحرکت[ھیمرس] میزائل لانچنگ آلات صحرائی اڈے پر موجود ہیں۔تازہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب التنف شہر میں امریکی فوج اور ایران نواز ملیشیا کے درمیان کشیدگی بھی عروج پر ہے۔ شامی فوج اور اس کی حامی ایران نواز فورسز التنف میں پیش قدمی اور اہم سرحدی راہ داری کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -