جاپان: سنگین جرائم کی منصوبہ بندی کو مجرمانہ قرار دینے والا قانون نافذ العمل

جاپان: سنگین جرائم کی منصوبہ بندی کو مجرمانہ قرار دینے والا قانون نافذ العمل

ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کی پارلیمان نے دہشت گردانہ حملوں جیسے سنگین جرائم کی منصوبہ بندی کو مجرمانہ قرار دینے والا قانون نافذالعمل کر دیا ہے۔جاپان کے خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں پارلیمان کے ایوانِ بالا نے حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اورکومے پارٹی کے ساتھ ساتھ نِپون اِیشِن اور دیگر ارکانِ پارلیمنٹ کی طرف سے بھاری حمایت سے مسوّدہ بِل کو منظور کیا ۔اس قانون کا مقصد دہشت گرد حملوں اور دیگر منظّم جرائم کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔ نئے قانون کے تحت کس بھی قسم کے سنگین جرائم کی منصوبہ بندی کے دوران رقوم جمع کرنے یا متعلقہ مواد کے حصول کو جْرم قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ قانون ہائی جیکنگ سے لے کر ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ تک، سنگین قسم کے جرائم کی منصوبہ بندی ثابت ہونے پر کسی بھی گروپ کے تمام ارکان کو مرتکب قرار دیتا ہے۔

مزید : عالمی منظر