طیاروں کی کمی و فنی خرابیوں کے باعث 34پروازیں متاثر،مسافر پریشان

طیاروں کی کمی و فنی خرابیوں کے باعث 34پروازیں متاثر،مسافر پریشان

لاہور(سپیشل رپورٹر) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور طیاروں کی کمی وفنی خرابیوں کے باعث34 پروازیں متاثر24 منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430،ابوظہبی سے لاہورآنیوالی پرواز 431 منسوخ کر دی گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 312 اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 313 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 303 اورشاہین ایئر کی لاہورسے کراچی جانیوالی پرواز 143 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی لاہور سے سلالہ جانیوالی پرواز پی کے 235اور سلالہ سے لاہور آنے والی پرواز 236 منسوخ کردی گئی۔شاہین ایئر کی لاہور سے چین کے شہر گانگ ڑو جانیوالی پرواز 892اور گانگ ڑو سے لاہور آنیوالی پرواز 891 منسوخ کردی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر