ٹاورز کی مرمت مکمل، بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی سپلائی بحال

ٹاورز کی مرمت مکمل، بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی سپلائی بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے 220کے وی اُچ - سبی اور گُدو - سبی ٹرانسمیشن لائن کے طوفان سے تباہ ہونے والے ٹاورز کی بحالی کا کام مکمل کر کے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع کو بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں طوفان سے دو ٹاورز تباہ ہو گئے تھے۔این ٹی ڈی سی انجینئرز اور سٹاف دونوں سرکٹس 220کے وی اُچ - سبی اور 220کے وی گُدو - سبی کی بحالی کیلئے شدید گرمی اور سکیورٹی خطرات کی پرواہ کئے بغیر شب و روز کام میں مصروف رہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض احمد چودھری این ٹی ڈی سی انجینئرز اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کنٹریکٹرز اور سکیورٹی ایجنسیز کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے تباہ شدہ ٹاورز کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -