شہبازشریف کا معروف عالم دین پیر سیف اللہ خالد کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہبازشریف کا معروف عالم دین پیر سیف اللہ خالد کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف عالم دین و سربراہ جمعیت مشائخ اہلسنت پیر سیف اللہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر