سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ

سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ

لاہور (کامر س رپورٹر)ملک میں سحر وافطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔تفصیلات کے مطابقحکومت سحر و افطار سمیت تراویح کے موقع پر لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پا سکی ۔ دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت سمیت جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ۔ این ڈی ٹی سی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 22180 میگاواٹ جبکہ پیداوار 14910 میگاواٹ رہی طلب و رسد میں 7270 میگاواٹ کا فرق رہا ۔

مزید : صفحہ آخر