نامور عالم دین مولاناپیر سیف اللہ خالد کو سپردخاک کردیاگیا

نامور عالم دین مولاناپیر سیف اللہ خالد کو سپردخاک کردیاگیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ملک کے نامور عالم دین ،جمعیت مشائخ اہل سنت کے سربراہ اورجامعہ منظورالاسلامیہ عید گاہ لاہور کینٹ کے مہتمم مولاناپیر سیف اللہ خالد کوجامعہ منظورالاسلامیہ عید گاہ لاہور میں سپردخاک کردیاگیاہے ،مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانااسداللہ فاروق نے پڑھائی ،نمازہ جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی ،اس موقع جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانافضل الرحیم اشرفی ،پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین مولانا حافظطاہرمحموداشرفی،اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانامحمداحمد لدھیانوی ،جماعت اسلامی کے قیم لیاقت بلوچ ،مولاناپیرعبدالرحیم ،مولانامحمدعاصم مخدوم ، مولانامحمدیونس حسن ،مولاناعبدالرؤف فاروقی ،مولانازاہد محمود قاسمی ،مولانامحمدامجدخان ،مولانامحمدزبیرعابد،مولاناخلیل الرحمن حقانی ،مولانا محب النبی،میاں مقصوداحمد،مولاناعبدالمالک خان ،مولانا ڈاکٹر سرفرازاحمداعوان ،مولاناقاری احمدمیاں تھانوی، مولاناپیرنعیم اللہ فاروقی ،مفتی رویس خان ایوبی ،مولاناعبداالرب امجد ،مولانامحمداسلم صدیقی ،مولاناحافظ نعمان حامد،مولاناقاری اسلم ندیم ،مولانااشرف طاہراوردیگر نے گفتگو کرتے ہوئے حضرت پیر سیف اللہ خالد کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ ان کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں بعد پورا ہوگا،مولانانے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور توحید وسنت کے نبوی مشن کو پوری دنیا میں پھیلانے کے لئے اپناکردار ادا کیا،مولاناکی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر