سندھ اسمبلی کے حلقہ 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دھچکا

سندھ اسمبلی کے حلقہ 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دھچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) صوبائی حلقہ 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دھچکا، علاقے کے سابق ایم پی اے عرفان اللہ مروت اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے سابق صوبائی وزیر عرفان اللہ مروت اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے کشمیر کالونی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پی ایس 114 میں 9جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار انجینئر نجیب ہارون کی حمایت کا اعلان کردیاان رہنماؤں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار کی ہرطرح کی مدداور تعاون کیا جائے اور ہر صورت میں تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کروایا جائے گا۔سابق صوبائی وزیر عرفان اللہ مروت نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کرسکتا ہوں پیپلز پارٹی نے 9سالوں میں اس علاقے سمیت پورے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا سوائے کرپشن اور لوٹ مار کے اب اس پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر بڑی بڑی باتیں کی جارہی ہیں سب لوگ جانتے پیپلز پارٹی نے کتنی نوکریاں بیچی ہیں اس حلقے کے بھی دس بارہ لڑکے ہاتھوں میں پولیس کی نوکری کے لیٹر لیکر گھوم رہے ہیں انھیں پیسے لینے کے بعد بھی پولیس میں نوکری نہیں مل سکی۔

مزید :

صفحہ آخر -