تحریک آزادی کشمیر کیخلاف تمام بھارتی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں: عبدالرحمٰن مکی

تحریک آزادی کشمیر کیخلاف تمام بھارتی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں: عبدالرحمٰن مکی

لاہور( خصوصی رپورٹ)جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے مظلوم کشمیریوں کا طویل عرصہ سے لا ز و ا ل قربانیاں پیش کرنا قابل تحسین ہے۔تحریک آزادی کشمیر کو سبو تاژکرنیکی تمام بھارتی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔حافظ محمد سعید کو سال 17 ء کشمیر کے نام کرنے پر نظربند کیا گیاجبکہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے‘ کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ پا کستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کیساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔گزشتہ روز مرکز طیبہ شادمان کالونی گجرات میں افطار ڈنرسے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے بدترین مظالم سے ثابت ہو گیاہے انڈیا کے پاس سوائے ظلم و تشدد کے اور کوئی چیز نہیں ، آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے بد ترین ریاستی دہشت گردی کے ذریعہ غیور کشمیریوں کو غلام بنا کر ر کھنے کیلئے تمام تر حربے استعمال کئے، ان کی عزتوں، جان ومال اور املاک پر حملے کئے گئے لیکن انکے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد آز ا د ی کو جاری رکھا اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کسی صورت قبول کرنے سے انکار کیا، یہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری دنیا میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انڈیا سمجھتا ہے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر اور اسکے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں جماعۃالدعوۃ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری و دہشت گردی کی سازشوں کے توڑ کیلئے بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت کے ریلیف کے منصوبے شروع کئے ہیں، جگہ جگہ کنویں کھدوائے ، ہینڈ پمپ لگائے ،فری میڈیکل کیمپنگ اور راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیااور آج وہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔ کشمیری مسلمان پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اور پاکستان کا مطلب کیا لا ا لہ الا اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیوں کھا رہے ہیں۔کشمیری مسلمانوں کی مدد کرنا ہمار ا اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے اس سے ہمیں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔مسلمان کی آزاد ی یہ ہے کہ وہ کسی قسم کے بیرونی دباؤ کا شکار ہونے کی بجائے قرآن کے مطابق فیصلے کریں۔کشمیری شہداء کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اوربھارت سے جلد آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ پاکستانی حکمران کشمیریوں کے اعتماد کو بحال کریں۔

مزید : صفحہ آخر