وزیر اعظم کا خاندان چوتھی بار کڑے احتساب سے گزر رہا ہے :عابد شیر علی

وزیر اعظم کا خاندان چوتھی بار کڑے احتساب سے گزر رہا ہے :عابد شیر علی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خاندان چوتھی بار کڑے احتساب سے گزررہا ہے،وزیراعظم نے کمیشن بنانے کے لیے خود سپریم کورٹ کو خط لکھا،نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک چلائی عمران خان نتھیا گلی میں بیٹھ کر جمہوریت کو داغدار کررہے ہیں،نتھیاگلی میں کونسی غیر ملکی فنڈنگ آرہی ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم کا خاندان چوتھی بار کڑے احتساب سے گزررہا ہے۔وزیراعظم نے کمیشن بنانے کے لیے خود سپریم کورٹ کو خط لکھا۔انہوں نے کہا کے پورا پاکستان جوڈیشنل اکیڈمی آناچاہتا تھا۔لیگی کارکنوں کے جذبات کو دبایا نہیں جاسکتا ۔نتھیاگلی میں کونسی غیر ملکی فنڈنگ آرہی ہے۔عمران خان نتھیاگلی میں بیٹھ کر جمہوریت کو غدار کررہے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی میں منتخب وزیراعظم کبھی پیش نہیں ہوا تھا۔ نوا ز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک چلائی۔

مزید : کراچی صفحہ اول