سعودی فرمانروا قطر کیساتھ بحران کے حل کی صلاحیت رکھتے ہیں:ترک وزیر خارجہ

سعودی فرمانروا قطر کیساتھ بحران کے حل کی صلاحیت رکھتے ہیں:ترک وزیر خارجہ

انقرہ(آن لائن)ترک صد ر کی خصوصی ہدایت پرسعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے میں تعاون کیلئے ترک وزیر خارجہ قطر پہنچ گئے ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ پہنچنے والے ترک وزیر خارجہ محمود چاوش اوگلو نے کہا ہے ہم خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے ارکان اپنے برادر ممالک کے درمیان تنازعات نہیں چاہتے اور مسئلے کو حل کرنیکی کوشش کے بغیر یہ کہنا کافی نہیں ہو گا کہ مشکل صورتحال ہے ۔ترک حکومت جی سی سی میں شامل برادر ممالک کے درمیان کشیدگی حل کرانے کیلئے پرعزم ہے ۔ چا و ش اوگلو اپنے دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے ۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا سعودی فرمانروا شاہ سلما ن بن عبدالعزیز قطر کیساتھ پیدا ہونیوالے بحران کے حل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خلیجی ریاستوں کے درمیان پیدا ہونیوالے سفارتی تنازع کے حل کیلئے ترکی مفاہمتی کوششیں جاری رکھے گا۔ طیب اردگان کے بیان میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا ہم تمام فریقین کے درمیان باہمی احترام کے اصول کے تحت مفاہمت کے حامی ہیں۔ ترکی قطری قیادت سمیت دوسرے خلیجی ملکوں کی قیادت سے بھی را بطے میں ہے اور توقع ہے کہ رمضان المباک کے اختتام سے قبل بحران کا کوئی مثبت حل نکل آئے گا۔ خطے کے تمام ممالک ترکی کیلئے یکسا ں قابل احترام اور ترکی کے بھائی ہیں۔ ہم سب کو ایک ہی جیسی اہمیت دیتے ہیں۔ خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونیوالے بحران کے حل کیلئے تر کی تمام ممکنہ اقدامات کرئے گا۔ انقرہ نے خلیجی ریاستوں کے درمیان کشیدگی دور کرنے کیلئے عالمی سطح پر رابطے تیز کردیئے ہیں اور ہم ان تنا ز ع کے حل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول