ہوائی اڈوں کی نجکاری،ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا

ہوائی اڈوں کی نجکاری،ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا

لاہور(اے این این) لاہورہائی کورٹ نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی مجوزہ نجکاری سے متعلق نجکاری کمیشن اور سول ایوی ایشن سیتفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ملک کے 3بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کی نجکاری کررہی ہے جو کہ کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔عدالت عالیہ نے ائیرپورٹ کی نجکاری کے حکم امتناعی میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نجکاری کمیشن، سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول