سندھ میں 26تا28جون عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

سندھ میں 26تا28جون عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 26 ، 27 اور 28 جون کو عام تعطیل ہوگی۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے 26 جون سے 28 جون تک کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول