وزیر اعظم کی تقریر سے ثابت ہو گیا انک ے پاس منی ٹریل نہیں :عمران خان
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر نے ثابت کر دیا کہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں بلکہ وہ اعلیٰ عدلیہ اور فوج سے عداوت رکھتے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزوزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد تقریر پر اپنے ردعمل میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے لکھی تقریر پڑھی جس کسے مندرجات سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں ہے اور قطری شہزادے کے انکار کے بعد اب ان کے پاس دینے کو کچھ نہیں اس لئے تقریر میں نفرت انگیز زبان عدلیہ یا فوج کیلئے ہی استعمال کی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف فوج سے عداوت رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ تقریر میں ان کا اشارہ اس طرف تھا کہ ان سب کے پیچھے وہ ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بے سوچے سمجھے قومی اداروں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ سب کو یاد ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ طوفان گزر گئے۔