گریم اسمتھ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

گریم اسمتھ نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

لندن(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر گریم اسمتھ نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب پاکستانی خوشی سے بے قابو ہو جائیں گے ۔ پاکستان نے انگلینڈ کو چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے جس پر پاکستانی تو خوش ہیں ہی لیکن سابق افریقن کپتان گریم اسمتھ اس جیت پر بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر " پاکستان زندہ باد "کا نعرہ لگا دیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی