مخدوم رشید ، روحانی شخصیت عبدالرشید حقانی کے عرس کا آغاز

مخدوم رشید ، روحانی شخصیت عبدالرشید حقانی کے عرس کا آغاز

جہانیاں(نمائندہ خصوصی) روحانی شخصیت مخدوم عبدالرشید حقانی کے عرس کا آغاز مخدوم رشید میں ہوگیا ہے بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مزار کو غسل دے کر اور چادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کیا ۔ قبل ازیں درگاہ کے احاطے میں مردین سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اقتدار (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے دروازے بند ہو سکتے ہیں اولیاء کرام کے در کبھی بند نہیں ہو تے۔ ان کی بادشاہت ہمیشہ قائم رہتی ہے میں خود پیر ہوں لیکن آج تک کبھی کسی مرید سے ایک دھیلا تک نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اولیاء کرام سے فیض حاصل کرکے عوام کی خدمت کی ہے، سرزمین اولیاء ملتان میں انٹر نیشنل ائیرپورٹ بنوایا جہاں سے دس برس تک براہ راست حجاج کی مقدس پروازیں جاتی رہی ہیں ، اس کے علاوہ ملتان میں پانچ یونیورسٹیاں قائم کروائی ہیں لیکن کسی پر اپنی تختی نہیں لگوائی انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کا فیص سب کیلئے ہے۔ مخدوم ذوالفقار ہاشمی، مخدوم زاہد بہار ہاشمی، مخدوم شاہد ہاشمی علماء کرام، مشائخ عظام، محکمہ اوقاف کے افسران اور مریدین بھی ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر