ملتان سمیت پنجاب بھر کے مراکز صحت کا انتظام پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنیکا فیصلہ‘ مراکز صحت کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

ملتان سمیت پنجاب بھر کے مراکز صحت کا انتظام پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ ...

ملتان(وقائع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے دیہی مراکز صحت کا انتظام پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ہے جس کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سے دیہی مراکز صحت کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔آلات اور ضروری ادویات کی دستیابی کیا ہے۔یہ ہدایت19جون2017ء تک بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ایچ ایف ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں دیہی مراکز صحت کا انتظام سنبھالنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔اس کے علاوہ ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی یکم جولائی2017ء سے ان اضلاع میں بنیادی مراکز صحت کا انتظام سنبھال لے گی۔جہاں بنیادی مراکز صحت پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے زیر انتظام ہیں۔اور آئندہ مرحلے میں صوبہ بھر کے تمام بنیادی مراکز صحت کا انتظام پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیز کمپنی مارچ2018ء تک سنبھال لے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر