لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کو فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی‘ داخل دفتر کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کو فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ممبرقومی اسمبلی جمشیدخان دستی کوفنڈزکی عدم فراہمی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے کرداخل دفترکرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ فنڈز لینے کے لئے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

انتظامی افسران سیتحریری طورپر رجوع کیاجائے اورانکار کی صورت میں درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔فاضل عدالت نے اس موقع پر قرار دیا کہ زبانی بحث میں جو دادرسی طلب کی جارہی ہے اس کا درخواست میں ایک لفظ بھی موجود نہیں ہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمدخان دستی کی جانب سے دائر درخواست پرسماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں مؤقف اختیارکیاگیاتھا کی حکومت کی جانب سے تمام ممبران اسمبلی کو فنڈزفراہم کئے گئے ہیں لیکن درخواست گذارکو اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے فنڈز فراہم کرنے کی بجائے ضلعی انتظامی افسران سے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اوراس کی دی گئی سیکمیں بھی وصول نہیں کی گئی ہیں اس لئے درخواست گذارکی سکیمیں لینے اور فنڈز فراہم کرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر