نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال کیلئے 4ارب 53 کروڑ روپے کا بجٹ تخمینہ

نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال کیلئے 4ارب 53 کروڑ روپے کا بجٹ تخمینہ

ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کیلئے مالی سال2017-18ء کیلئے تقریباً4ارب53کروڑ روپے کا بجٹ تخمینہ لگایا گیا ہے،جو حکومت پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوادیا ہے،بجٹ میں ادویات خریداری کیلئے تقریباً77کروڑ90لاکھ روپے،ڈاکٹروں و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں تقریباً2ارب53کروڑ روپے،پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار،ہاؤس آفیسرز کو مشاہرہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کی ادائیگی کیلئے تقریباً64کروڑ روپے ایکسرے کیلئے2کروڑ70لاکھ روپے جنرل سٹور و لیبارٹری آئٹمز،کٹس کے تقریباً ساڑھے8کروڑ روپے،ایمبولینس کے پٹرول کیلئے تقریباً1کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے مزید برآں نشتر ہسپتال میں شوگر کلینک دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔جو وارڈ نمبر11کے ساتھ بنایا گیا ہے جسکی انچارج پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ تنویر ہوں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر