پنجاب بھر میں بوائز وگرلز ہائی سکولز کو ہائر سیکنڈری درجہ دینے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں بوائز وگرلز ہائی سکولز کو ہائر سیکنڈری درجہ دینے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبے بھر میں بوائز و گرلز ہائی سکولز کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ اس کا مقصد طلباوطالبات کی میٹرک کے بعد انٹر میڈیٹ میں داخلے کے لئے مشکلات کو کم کرنا ہے اور انہیں گھروں کے نزدیک ترین سکولز میں انٹر میڈیٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے‘ خصوصاً گرلز ہائی سکولز کو ہائرسیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایس ایس ٹی کو انٹر (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میڈیٹ کی کلاسز دینے کا فیصلہ بھی اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اپ گریڈ کرنے کے لئے موزوں سکولز کا انتخاب کیا جائے گا ‘ اس وقت ایس ایس ٹی مڈل اور میٹرک کی کلاسز کو پڑھاتے ہیں جبکہ فرسٹ ائر اور سیکنڈائر کی کلاسز کو سبجیکٹ سپیشلسٹ ( ایس ایس )اور سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ( ایس ایس ایس) پڑھاتے ہیں ۔ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہائر سیکنڈری سکولز میں فرسٹ ائر اور سیکنڈ ائر کی کلاسز ایس ایس ٹی بھی پڑھائیں گے ۔واضح رہے کہ ایس ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کے لئے کم از کم تعلیم ایم ایس سی مقرر کی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر