دست کاروں کی خدمات کا اعتراف‘ کیش ایوارڈدیئے گئے

دست کاروں کی خدمات کا اعتراف‘ کیش ایوارڈدیئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے والے دستکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کیش ایوارڈ دیا گیا۔ جن میں ملتان کے7دستکار سرفہرست ہیں ۔اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے گزشتہ روز الحمرا کمپلیکس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پنجاب کے مختلف شہروں سے آنے والے دستکاروں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کو ان کی خدمات پر فی کس2لاکھ روپے دےئے گئے ملتان سے چےئرمین کرافٹ کونسل محمد علی واسطی اور جنرل سیکرٹری خرم بٹ کی زیر نگرانی جانے والے7دستکار عبدالرحمن نقاش‘اجمل چشتی شیشہ ورک‘ عبدالرشید قریشی بون واک‘ نواز اوکیرساز‘ منظور ملنگ گھگو گھوڑے‘ بشیر احمد پتلی تماشہ اور محمد واجد بلیو پوٹری بھی شامل تھے جنہیں فی کس 2لاکھ روپے دےئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر