ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے آج ہڑتال کا اعلان‘ وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے لئے آج مکمل ہڑتال کی جائے گی اوروکلاء4 مقدمات کی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔اس ضمن میں بارعہدیداران کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کیحقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء4 نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورتحریک کے اہداف کے حصول اورآئینی مطالبات کے سلسلہ میں آج بروزجمعتہ المبارک کو ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال ہوگی اوروکلاء4 عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔