فنڈز کی منتقلی کیلئے حکومت نے پنجاب بھر میں قائم لوکل گورنمنٹ سے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

فنڈز کی منتقلی کیلئے حکومت نے پنجاب بھر میں قائم لوکل گورنمنٹ سے بنک اکاؤنٹس ...

ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے ملتان سمیت پنجاب بھرمیں قائم کی گئی لوکل گورنمنٹ سے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں تاکہ نئی بنائی جانیوالی لوکل گورنمنٹ کو ان کے شیئرز کے فنڈز ان کے اکاونٹس میں منتقل کئے جا سکیں۔(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

حکومت نے سات دن کے اندر معلومات ارسال کرنے کیلئے سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے سیکشن آفیسر کی جانب سے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے چیف آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گء ہے کہ نئے کھولے جانیوالے بینک اکاونٹس کے نمبرز، برانچ کوڈ، بینک کا نام پرفارما کے مطابق ارسال کیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایف سی شیئرزجولائی 2017سے منتقل کرنا شروع کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر