وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی قانون کی پاسداری کی علامت ہے‘ گیلانی

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی قانون کی پاسداری کی علامت ہے‘ گیلانی

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی میں وزیراعظم نوازشریف کاپیش ہوناقانون کی پاسداری کی علامت ہے اس سے دیگرمجرموں کوبھی قانون کی گرفت وطاقت بارے علم ہوگا‘امیدکرتے ہیں جے آئی ٹی غیرجانبدارانہ تفتیش کرکے حقائق عوام کے سامنے لے کرآئے گی۔صدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سیداحمدمحمودکے ہمراہ سابق ایم پی اے وممبرایگزیکٹوباڈی لبنی طارق سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی بدولت آج عوام سڑکوں پرنکل آئے ہیں ‘روزبروزبڑھتے ہوئے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) عوامی مسائل پرحکومت کی خاموشی ان کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے‘ مثبت تنقیدکے زریعے عوامی مسائل اجاگرکرتے رہیں گے‘ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کومضبوط اورفعال بنانے میں بھرپورتوجہ دی جارہی ہے اورپارٹی کومقبول ترین بنانے کے لیے ڈورٹوڈورمہم چلائی جائے اورپارٹی ورکرزبالخصوص خواتین کارکنان کوپارٹی پیغام پہنچایاجائے‘اس موقع پرلبنی طارق نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اورمخدوم سیداحمدمحمودکوپارٹی کے حوالے سے تجاویزدیں اوربتایاکہ جنوبی پنجاب میں خواتین کارکنان پارٹی کومضبوط بنانے میں اپنافعال کرداراداکررہی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر