جامع مسجد الفرقان اہلحدیث زکریا ٹاؤن فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ

جامع مسجد الفرقان اہلحدیث زکریا ٹاؤن فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ

ملتان (سٹی رپورٹر) زکریا ٹاؤن بوسن روڈ میں واقع جامع مسجد الفرقان اہلحدیث کو متولی خواجہ محمد فاروق صدیقی نے 1997ء میں تعمیر کرایا۔ کالونی کی گلی نمبر 19 میں واقع 20 مرلہ پر محیط یہ خوبصورت مسجد دو منزلہ ہے۔ مسجد میں 500سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے، اوپر کی منزل پر خواتین کے لئے نماز (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جمعہ، تراویح و اعتکاف کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جامع مسجد الفرقان میں درس القر آن بھی منعقد کئے جاتے ہیں جس میں ملک کے معروف علماء کرام مسجد میں تشریف لا کر درس القر آن دیتے ہیں جن میں علامہ عنایت اللہ رحمانی ، قاری عطاء اللہ ، حافظ عبد الحمید عابد، مفتی عبد الرحمان شاہین شامل ہیں مسجد ایک بڑے ہال بر آمدے اور وسیع صحن پر مشتمل ہے ماہ رمضان المبارک میں جامع مسجد الفرقان میں خواتین کے اعتکاف کابھی اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر ہر سال 20سے زائد خواتین اعتکاف بیٹھتی ہیں جن کی سحر اور افطار کا اہتمام بھی مسجد انتظامیہ ذمہ دار ہوتا ہے مسجد میں شام کے اوقات میں بچوں کو ناظرہ قر آن مجید بھی پڑھایا جاتا ہے۔ جامع مسجد میں ایک ماہ قبل متولی کی جانب سے الفرقان ڈسپنسری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں اہل علاقہ کا مفت علاج معالجہ کیا جاتا ہے جمیعت اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنماء قاری ہدایت اللہ رحمانی گزشتہ آ ٹھ سال سے اس مسجد میں امامت کرا رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر