رمضان کی برکات سے مستفید ہونیکی کوشش کرنی چاہیے‘ ہدایت اللہ رحمانی

رمضان کی برکات سے مستفید ہونیکی کوشش کرنی چاہیے‘ ہدایت اللہ رحمانی

ملتان (سٹی رپورٹر) جامع مسجد الفرقان ذکریاٹاؤن کے امام قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہاہے کہ رمضان المبارک احتساب اور قرب خداوند قدوس کا مہینہ ہے، اس سے مستفید ہونے کے لئے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ روزہ حکم خداوندی ہے جو کہ پہلی امتوں پر بھی فرض رہا ہے،جس کا مقصد انسان کو تقوی ٰ و پرہیز گاری کی طرف گامزن کرنا ہے تاکہ معاشرہ صالح افراد پیدا کرے اور انسانی حقوق اور اسلامی احکامات کی پیر وی کی جاسکے۔۔انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو گناہوں سے بچاتا اور نیکی کی طرف راغب کرتا ہے، روزے کا صلہ خود رب العلمین اپنے ہاتھوں سے دیں گے انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ماہ رمضان المبارک غم خواری، ہمدردی اور بھائی چارے کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں اپنے قرب و جواب میں بسنے والے غریب اور مستحقین کا بھی خاص خیال رکھیں۔

خطیب

مزید : ملتان صفحہ آخر