وی سی جامعہ زکریا کی سفارشات مسترد‘ ڈین کامرس کی تعیناتی کاکیس واپس

وی سی جامعہ زکریا کی سفارشات مسترد‘ ڈین کامرس کی تعیناتی کاکیس واپس

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر طاہر امین کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی کامرس اور بزنس ایڈمنسٹریشن کا کیس واپس کر دیا وائس چانسلر سے ایک ہسفتہ میں جواب متعلقہ ریکارڈ مانگ لیا وزیر اعلیٰ پنجاب کو سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک نے درخواست گزاری تھی کہ وہ عرصہ 2.3 سال سے یونیورسٹی سے وابستہ ہیں انہوں نے یونیورسٹی کیلئے ایک بہترین ادارہ جو کہ انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ اینڈ فنانس بنا کر دیا ہے اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی کے تقریباً تمام اہم (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

پوسٹوں پر تعینات رہ چکے ہیں جس میں سینڈیکیٹ بھی شامل ہے اس کے علاوہ وہ بہت ساری سرکاری و ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں و بنکس میں بطور ایڈوائزر بھی کام کر رہے ہیں ڈٰن کی تعیناتی میں ان کے 72 نمبر بنتے تھے جبکہ ان کے مد مقابل 2جونیئر پروفیسر فاروق احمد رجسٹرار مطاہر اقبال کی ملی بھگت سے میرے نمبر کم کر دیئے حالانکہ یونیورسٹی کا لیگل ایڈوائزر نے بھی اسکو غلط کہا تھا ڈاکٹر شوکت ملک کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے ذریعے وائس چانسلر بی زیڈ یو کے جواب طلبی کی ہے اور چیف افسر کا ریکارڈ برائے تعیناتی و جوائننگ میں طلب کر لی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر