سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عملہ صفائی کی اضافی چھٹیوں پر لاکھوں کی کٹوتی کر لی‘ ملازمین کی عید پر ہڑتال کی دھمکی

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عملہ صفائی کی اضافی چھٹیوں پر لاکھوں کی کٹوتی کر ...

ملتان(سپیشل رپورٹر)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 2سو سے زائد عملہ صفائی کی اضافی چھٹیوں پر لاکھوں روپے کی کٹوتی کر لی۔ ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے عیدالفطر پر ہڑتال کی (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

دھمکی دے دی ہیذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینکڑوں سینٹری ورکرز لعل شہباز قلندر کے عرس پر بغیر چھٹی لئے چلے گئے تھے جس پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سینکڑوں سینٹری ورکرز کی تنخواہیں روک لی ہیں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ہر سینٹری ورکرکی 8سے10 ہزار تنخواہ کی کٹوتی کی گئی ہے جس پر ملازمین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر