یوم علیؓ کے حوالے سے ملتان پولیس کا سکیورٹی پلان جاری

یوم علیؓ کے حوالے سے ملتان پولیس کا سکیورٹی پلان جاری

ملتان)کرائم رپورٹر)ملتان پولیس نے یومِ علیؓ کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیاہے۔ جس کے مطابق ملتان میں کل 12جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے 02جلوس "A"(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کیٹگری اور 10 جلوس "B" کے ہوں گے جبکہ کل 09مجالس منعقد ہوں گی جن میں سے03مجالس کا تعلق "A"کیٹگری سے اور 06 مجالس "B"کیٹیگری کے ہیں ۔ یوم علیؓ کے موقع پرکل2078 اہلکار و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں سے04ایس پی ،13ڈی ایس پی ،29انسپکٹر،302 اپرسبارڈینیٹس ،1681کانسٹیبلز اور 49لیڈی کانسٹیبل کے علاوہ قومی رضا کا ربھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ علاوہ ازیں ہر جلوس کے ہمراہ 1/1کانسٹیبل ہمراہ مکمل ٹیر گیس سامان ہوگا، متعلقہ ایس ایچ او اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وال چاکنگ ، اشتہار ات اور لاؤڈ سپیکر وغیرہ کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی، سکیورٹی آرڈر کے مطابق ڈیوٹی مکمل کر وائیں گے ، cctv، میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹس کا استعمال کرائیں گے، روٹ پر تمام دوکانوں کو بند کرانے کے ذمہ دار ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر