پی آئی اے نے ملتان سٹیشن کا مینگو کوٹہ کینسل کر دیا‘ ایجنٹس کو آگاہ کر دیا گیا

پی آئی اے نے ملتان سٹیشن کا مینگو کوٹہ کینسل کر دیا‘ ایجنٹس کو آگاہ کر دیا گیا

ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے)نے ملتان سٹیشن کا مینگو سیزن کوٹہ کینسل کردیا ہے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ملتان سمیت لاہور اور (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کراچی آفسز کیلئے تین ماہ کا مینگو سیزن کوٹہ مختص کررکھا ہے اس دوران تینوں سٹیشنز کے کارگو سیکشن خلیجی ممالک اور یورپ کیلئے مینگو کی بکنگ کرتے ہیں جبکہ رواں سال عین سیزن کے موقع پر پی آئی اے حکام نے ملتان سٹیشن کا مینگو سیزن کوٹہ کینسل کردیا ہے جس کے باعث پی آئی اے کارگو ملتان کو مینگو سیزن کی آمدن سے محروم ہونے سمیت خطے کے مینگو ایکسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا پی آئی اے ملتان حکام نے اس ضمن میں تمام ایجنٹس کو آگاہ کردیا ہے۔

کوٹہ کینسل

مزید : ملتان صفحہ آخر