پولیس حفاظتی انتظامات کرے‘ عزاداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ سبطین حیدر

پولیس حفاظتی انتظامات کرے‘ عزاداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ سبطین حیدر

ملتان( جنرل رپورٹر) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کچھ مقامات پر انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوسوں کے روٹ اور اوقات کو مختصر کرنے کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے، اسے ہرقربانی دے کر جاری رکھیں گے۔ پولیس حفاظتی انتظامات کرے، اگر نہیں کرسکتی تو اپنی (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

ناکامی کاواضح اعلان کرے ہم خود سکیورٹی انتظامات سنبھال لیں گے۔عزاداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سیاسی جلسے جلوسوں اور کرکٹ میچوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کئے جاسکتے ہیں تو عزاداری کے جلوسوں کے لئے کیوں نہیں؟ ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم شہادت علی علیہ السلام کے سلسلے میں صوبے بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں کے انتظامی امور کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ یوم شہادت علی علیہ السلام کے لئے تمام تنظیمیں ، انجمنیں ، ماتم سنگتیں اور بانیان مجالس اپنا کردار ادا کریں گے۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ کہ خود جلوسوں کی حفاظت کریں، ارد گر د ماحول پر نظر رکھیں۔ تحفظ پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، مگر ہمیں خود غافل نہیں ہونا اوراس سلسلے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔جلوسوں میں ممکنہ حد تک نماز باجماعت کا اہتمام ضرور ہونا چاہیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر