افسران رمضان بازاروں میں مصروف‘ سرکاری اداروں میں کام ٹھپ ہیں‘ ڈاکٹر وسیم اختر

افسران رمضان بازاروں میں مصروف‘ سرکاری اداروں میں کام ٹھپ ہیں‘ ڈاکٹر وسیم ...

بہاولپور (بیورورپورٹ) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پورے صوبے میں سرکاری افسران کی رمضان بازاروں میں ڈیوٹیاں لگانے کی وجہ سے سرکاری اداروں میں کام ٹھپ ہو رہ گیا اور سائلین دفتروں میں پریشان حال پھرتے نظر آتے ہیں پورا نظام عضو معطل ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

آفسران سبزیوں منڈیوں نیلامی کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی اپنی کارکردگی متاثر ہورہی ہیں ان کاموں کیلئے متعلقہ محکموں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے حکومت کے ان نمائشی اقدامات سے لوگوں کی پریشانیوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ رمضان بازاروں اور سبزی منڈیوں میں ڈیوٹی لگانے کی بجائے آفسران کے ذمہ جوکام ہے اس کو ایماندانہ طریقے سے ادا کرنے دیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہو سکے اور پریشان حال عوام کو ریلیف مل سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر