پی آئی اے کی مرحلہ وار نجکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

پی آئی اے کی مرحلہ وار نجکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

ملتان(نیوز رپورٹر) حکومت نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی مرحلہ وار نجکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے پہلے مرحلہ میں پی آئی اے کے کارگو سیکشن کی نیلامی کا اہتمام کیا گیا ہے تاہم ڈی جی ایم کارگو طارق خان کی جانب سے نیلامی میں تیسری پارٹی کی عدم موجودگی کی نشاندہی کرنے پر نیلامی کو آئندہ شیڈول پر مؤخر کردیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کی گستاخی کرنے پر ڈی جی ایم کار گو کو دوسرا سانس لینے سے قبل(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

معطل کردیا گیا ہے۔ پیرارولز کے مطابق کارگو سیکشن کی نیلامی کے موقع پر تین پارٹیوں کی موجودگی لازمی ہے جس کی جانب ڈی جی ایم نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کل کلاں نیلامی کے حوالے سے انکوائری سے بچنے کیلئے تین پارٹیوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جس پر پی آئی انتظامیہ نے انہیں میٹنگ روم سے نکلنے کے کچھ ہی دیر بعد معطلی کا لیٹر تھما دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر