عوام(ن) لیگ کے دیوانے ہیں: محمد افضل گل
حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی ) ملک کے آ ئندہ وزیر اعظم بھی میاں نواز شریف ہوں گے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
۔مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو ترقی کی جانب لیکر جارہی ہے ۔مسلم لیگی رہنما و چیئر مین سٹینڈ نگ کمیٹی زراعت پنجاب چوہدری محمد افضل گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے موجودہ حکومت دل کھول کر فنڈ فراہم کر رہی ہے ۔حاصل پور شہر اور نواحی علاقوں میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں ۔جبکہ حاصل پور سے بہاولپور تک ون وے روڑ کی تعمیر بھی مکمل ہونے کے قریب ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی بھلائی کے لیے انقلابی کام کئے ہیں ۔چور دروازے سے اقتدار میں آ نے کے خواب دیکھنے والے انے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔مسلم لیگ ن چاروں صوبوں کی مقبول جماعت ہے ۔آ ئندہ عام الیکشن میں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ کی قیادت میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے ۔