حکومت جانے کی باتیں غلط ہیں: باسط سلطان

حکومت جانے کی باتیں غلط ہیں: باسط سلطان

سلطان پور(نامہ نگار)حکومت کے جانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،حکومت(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

آئینی مدت پوری کرے گی،حالیہ بجٹ میں حکومت نے حلقہ این اے 179کیلئے اربوں روپے کے فنڈز منظور کئے ہیں،آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بخاری گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا،مجھے اپنے دوستوں اور اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے،جتوئی ،شہرسلطان، کلروالی،بنڈہ اسحاق،روہیلانوالی میں اربوں کے منصوبے مکمل کردیئے ہیں،2017میں بھی جاری منصوبے مکمل کردیں گے۔ ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم باسط سلطان بخاری نے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر صابر حسین ملک کی رہائشگاہ پر معززین علاقہ محمدیاسر عرف بھولا سئیں،چیئرمین میاں ابوذرغفاری سے ملاقات کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی مخالفین حکومت اور بخاری گروپ کے خلاف افواہیں پھیلارہے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی آئندہ جنرل الیکشن میں بخاری گروپ مخالفین کو ہمیشہ کی طرح بھاری شکست سے دوچار کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر